ملک میں معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، بلیغ الرحمان 

ملک میں معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، بلیغ الرحمان 

  

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں  کاروباری اور سماجی شخصیت میاں سعید ڈیرے والے کی قیادت میں مختلف انڈسٹریز سے وابستہ افراد کے وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں میاں کلیم سعید، میاں ضعیم انور، میاں اظہر انور و دیگر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری اور ترقی پر مبذول ہے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کو نہ صرف بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے بلکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اور کورونا کے دوران تاجربرادی نے جس طرح فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاوہ قابل فخر ہے۔اْنہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس آپ کے فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کروں گا۔

بلیغ الرحمان 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -