پنجاب،شہباز شریف،منظور وٹو،تین تین مرتبہ وزارات اعلیٰ پر فائز رہے، رپورٹ

پنجاب،شہباز شریف،منظور وٹو،تین تین مرتبہ وزارات اعلیٰ پر فائز رہے، رپورٹ

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)پنجاب میں اگست 1947سے لیکر جولائی 2022تک 21مرتبہ وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی ہوچکی ہے میاں شہباز شریف اور منظور احمد وٹو اور میاں شہباز شریف تین تین مرتبہ وزیراعلی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 پنجاب کے منصب پر فائز رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں میاں شہباز شریف 2008سے لیکر 2018تک مسلسل 10سال تک وزیر اعلی پنجاب رہے اور چوہدری پرویز الہی کو اب دوسری مرتبہ وزیراعلی پنجاب بننے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے تفصیل کے مطابق قیام پاکستان کے بعد 1947سے لیکر جولائی 2022تک پنجاب میں 21مرتبہ وزیر اعلی پنجاب نامزد ہوچکے ہیں پنجاب کے سب سے پہلے وزیراعلی افتخار حسین خان ممدوٹ اگست 1947سے لیکر جنوری 1949تک ایک سال 5ماہ، ممتاز دولتانہ اپریل 1951سے لیکر اپریل 1953تک مدت 2سال،ملک فروزخان نون اپریل 1953سے مئی 1955تک مدت2سال ایک ماہ،عبدالحمید خان دستی مئی 1955سے لیکر اکتوبر1955مدت ایک سو54دن،ملک معراج خالد اپریل 1972سے لیکر نومبر1973مدت ایک سال7ماہ، غلام مصطفی کھر نومبر 1973سے لیکر 1974مدت ایک سو21دن، حنیف رامے مارچ 1974سے لیکرجولائی 1975 ایک سال 4ماہ،صادق حسین قریشی جولائی 1975سے لیکرجولائی 1977 مدت دوسال، میاں نوازشریف اپریل 1985سے لیکر اگست 1990تک مدت 5سال4ماہ، غلام حیدر وائیں اگست 1990سے لیکر اپریل 1993تک مدت 2سال 8ماہ، منظور احمد وٹواپریل 1993سے جون 1993صرف 62دن، منظور احمد وٹو دوسری مرتبہ اکتوبر 1993سے لیکر ستمبر 1995 تک مدت ایک سال 11ماہ، سردار محمد عارف نکئی ستمبر 1995سے لیکر نومبر 1996تک ایک سال 2ماہ،منظور احمد وٹو تیسری مرتبہ نومبر 1996سے لیکر نومبر 1996تک صرف دن چند وزیراعلی رہے، میاں شہباز شریف فروری 1997سے لیکر اکتوبر 1999تک مدت 2سال8ماہ، چوہدری پرویز الپی نومبر 2002سے نومبر 2007تک مدت 5سال، دوست محمد کھوسہ اپریل 2008سے جون 2008تک مدت صرف 2ماہ، میاں شہباز شریف دوسری مرتبہ جوں 2008سے لیکر مارچ 2013مدت 5سال مکمل، تیسری مرتبہ میاں شہباز شریف جوں 2013سے جون 2018تک مدت 5سال،سردار عثمان بزدار اگست 2018سے لیکر مارچ 2022تک مدت 3سال7ماہ تک بطور وزیراعلی پنجاب اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں میاں حمزہ شہباز شریف اپریل 2022سے لیکر  رواں ماہ جولائی تک بطور وزیراعلی پنجاب اپنی خدمات سرانجام دینے والوں میں شامل ہیں اب چوہدری پرویز الہی دوسری مرتبہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوکر پنجاب کے 22ویں وزیر اعلی پنجاب بن چکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -