تنظیم اساتذہ کا ششماہی اجلاس کوئٹہ بلوچستان میں جاری ہے،مرکزی ترجمان 

تنظیم اساتذہ کا ششماہی اجلاس کوئٹہ بلوچستان میں جاری ہے،مرکزی ترجمان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل تنظیم اساتذہ پاکستان محترم پروفیسر رائیس احمد منصوری کی طرف سے صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کی ہدایت پر تنظیم اساتذہ پاکستان کا ششماہی مرکزی مجلس انتظامیہ کا اجلاس دو دن سے کوئٹہ بلوچستان میں جاری ہے۔ اجلاس بدھ 28 جولائی نماز ظہر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ پاکستان اور سیکرٹری جنرل رئیس احمد منصوری اجلاس کی کارروائی کے امور نمٹانے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تمام صوبائی صدور سیکرٹریز اور دیگر ممبران مرکزی انتظامیہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔ ششماہی اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ ششماہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ ششماہی کے حوالے تنظیم اساتذہ پاکستان کے دعوت کو وسعت دینے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -