لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ،13ماہ کی بچی آج عدالت پیش کرنیکا حکم

لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ،13ماہ کی بچی آج عدالت پیش کرنیکا حکم

  

  ملتان ( خصو صی   رپورٹر  )ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد شان گل نے ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال کو حکم دیا ہے کہ وہ 13 ماہ کی شیر خوار بچی کو برامد کرکے اج(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 عدالت میں پیش کریں۔ پیٹیشنر رینا بی بی کے وکیل ملک جاوید چنڑ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کی شیر خوار بچی کو اس کے خاوند اور دو دیگر افراد نے گن پوائنٹ پر چھین لیا۔جس کی بازیابی کیلئے اس نے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال کو درخواست دی لیکن پولیس مغویہ بچی کو ریکور کرنے میں ناکام رہی پولیس نے بہانہ بنایا کہ ملزمان علاقہ چھوڑ کر نا معلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔باالآخر اسے درخواست واپس لینا پڑی۔اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ پیٹیشنر کے وکیل نے بتایا کہ انہیں پولیس نے یہ اطلاع دی ہے کہ تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں اور بچی والدہ کے حوالے کردی گئی ہے تاہم باضابطہ طورپر بچی عدالت کے روبرو حوالے کی جائیگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -