منشیات میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون،7 ملزمان گرفتار

منشیات میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون،7 ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق منظم منشیات فروش گروہوں سے ہے جو پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، تمام ملزمان مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی آئس،ہیروئن اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر11کلو گرام سے زائد چرس،ہزاروں روپے مالیت کی 200 گرام آئس اور750 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، کریک ڈاون کے دوران تھانہ سربند،تھانہ خان رازق شہید،تھانہ انقلاب اور تھانہ ناصر باغ پولیس نے شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کے دوران7 ملزمانو ولی ولدماصل خان،امداد ولد عبد الجلیل،مسماۃ (س) زوجہ نثار،فضل مولاولد سفیر اللہ،قادر خان ولد نادر خان، عبد الہادی ولد عبد الاحد اور راحت ولد نعیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان کا تعلق منظم منشیات فروش گروہوں سے ہے جو پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، تمام ملزمان مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی آئس،ہیروئن اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -