پاک تھائی لینڈ باہمی تجارت و بزنس کانفرنس 2022  کا انعقاد

پاک تھائی لینڈ باہمی تجارت و بزنس کانفرنس 2022  کا انعقاد

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمامSCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022 بنکاک تھائی لینڈ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی تھائی پاکستان بزنس کونسل کے صدر Song Sang اور تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر صاحبزادہ اے خان گیسٹ آف آنر تھے۔ SCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022 کی تقریب میں 15 بڑے کاروباری اداروں کوانڈسٹریل  کمرشل سروسز اور ریٹیل سیکٹر میں 21 گولڈ میڈلز' 12 کاروباری اداروں کوٹرافی ایوارڈز سے نوازاگیا۔ تقریب میں سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد ' فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر غضنفر بلور  SCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022 کے چیئرمین انجینئر سعد خان زاہد  پاک تھائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفار وارثی  تھائی پاکستان بزنس ہاؤس کے ڈائریکٹر رانا شہباز علی  ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلر محمد فرخ شریف اور اعلی حکام ' سرحد چیمبر کے سابق صدورزاہداللہ شنواری  فیض محمدفیضی   سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر سجاد عزیز  کے پی بی او آئی ٹی کے حکام 'ایوارڈز ونرز سمیت صنعت و تجارت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی تھائی پاکستان بزنس کونسل کے صدر Song Sangنے سال 2020-21 میں انڈسٹریل  کمرشل  سروسز  کنسٹرکشن سیکٹر اور ریٹیل سیکٹرز میں بہترین کاروباری پرفارمنس پریونیسا فارماسوٹیکل انڈسٹریل لمیٹڈ  گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ ڈینز انڈسٹریز  انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی  زمونگ ٹیکسٹائل کمپنی  این ایس بی بیرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ  سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی  ملک گروپ ٹریولز اینڈ ٹورز  مکہ ایجنسی  شاکر اینڈ ایسوسی ایٹس  ملک اینڈ ایسوسی ایٹس  آر شین فیشن پیراڈائز  ایز انٹرنیشنل کو گولڈ میڈلز ایوڈزسے نوازا۔سال 2020-21 میں انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹرمیں بہترین کاروباری پرفارمنس پر گدون ٹیکسٹائل  چراٹ سیمنٹ اینڈ کو لمیٹڈ  ٹاپ سٹا ر انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ  خالد نواز انٹرپرائزز  داؤد سنز آرمری پرائیویٹ لمیٹڈ  عزیز آئل سالونٹ ایکسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ  سہیل ایسوسی ایٹس  شیر علی اینڈ سنز سیڈ کمپنی  جان اینڈ سنز  091 مال  ایم کے بی فارماسوٹیکل اور جولی کولیکشن کو ٹرافی ایوارڈز سے نوازا۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تھائی لینڈ میں مختلف چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد باہمی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے روابط کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک۔ تھائی انوسٹمنٹ اپرچیونٹی کانفرنس اور بزنس ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے انجینئر سعد خان زاہد کا ایوارڈ تقریب کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور تھائی لینڈ کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا کے مختلف شعبوں اور سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین اور محفوظ جگہ ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے تھائی لینڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ تاجروں اورتھائی لینڈ کی کاروباری تنظیموں کاپاک۔ تھائی انوسٹمنٹ اپرچیونٹی کانفرنس اور بزنس ایکسیلنس ایوارڈ تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیااور اس امید کا اظہار کیا کہ سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اقدام کے نتیجے میں پاکستان اورتھائی لینڈ کے درمیان کاروباری تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا اور پاک تھائی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور خیبر پختونخوا کی معیشت کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022 کمیٹی کے چیئرمین انجینئر سعد خان زاہد نے سرحد چیمبر کے صدرحسنین خورشید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ SCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022 کیتقریب کا کامیاب انعقاد سرحد چیمبر کی تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں بھی مختلف ممالک میں انوسٹمنٹ اورBEA کانفرنسوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا جس سے خیبر پختونخوا میں نہ صرف سرمایہ کاری کا حجم بڑھے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر غضنفر بلور نے پاک۔ تھائی انوسٹمنٹ کانفرنس اور BEA تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملک کے مزید چیمبرز کو بھی انوسٹمنٹ اپرچیونٹی کانفرنسوں کے انعقاد کی تلقین اور تاکید کی تاکہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گاجس کے نتیجے میں ملک میں روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرSCCIبزنس ایکسیلنس ایوارڈ پاک۔ تھائی بائی لیٹرل ٹریڈ اینڈ بزنس اپرچیونٹی کانفرنس2022ئمیں خیبر پختونخوا کی کاروباری افراد کی کثیر تعداد کے علاوہ تھائی لینڈ کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے کاروباری مندوبین کیساتھ B2B میٹنگزکیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -