پی ڈی ایم رہنماؤں کا جارحانہ رویہ سمجھ سے بالاتر، اورنگزیب کھچی

پی ڈی ایم رہنماؤں کا جارحانہ رویہ سمجھ سے بالاتر، اورنگزیب کھچی

  

میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر  اور میلسی سے مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے بیانیوں میں طفلانہ حرکتوں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 سے شروع سے اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی جارحانہ پالیسی اپنی جو اب اپنی انتہا تک جا پہنچی ہے 1984 کا دور پھر لا کر عدالتوں کو تابع خواہش کرنا طاقت اور اختیار کا غلط اور قابل مذمت استعمال ہے پی ٹی آئی اداروں کے ساتھ اس زبان میں کبھی مخاطب نہیں ہوئی جس پر قوم اس بیانیے کو پولرائزیشن کی بجائے سسٹم کو ہائی جیک کرنے کی بدترین کو شش سمجھ رہی ہے آج ہر محب وطن گذشتہ تین دنوں میں پی ڈی ایم کی اندھا دھند پالیسی پر شرمندگی محسوس کر رہا ہے۔یہ ادارے جمہوریت کے مستحکم ستون ہیں کپتان پر بھی یہ وقت آیا مگر از حد نقصان دہ مبینہ  بائیکاٹ کا تصور تک نہیں تھا یہ ملک  اور اس کے ادارے لازم وملزوم ہیں اداروں پر موجودہ حملہ ملک۔پر حملے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں کارکنوں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان نے ہمیشہ ملک کی بقا اور استحکام کو اولیت دی ہے اور ذاتی مفاد کے لیے قومی مفاد قربان نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز الہی ایک منجھے ہوئے بزرگ اور فعال سیاستدان ہیں اس لیے عوام ان کی قیادت کو صوبے کے لیے نیک شگون قرار دے رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -