نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون ٹیچر سے رات بھر بداخلاقی

نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون ٹیچر سے رات بھر بداخلاقی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دے کر فراڈی گروہ  محنت کش کی بیوی سے رات بھر اجتماعی بداخلاقی کرتا رہا،مزاحمت پر تشددبھی کرتے رہے،شوراورچلانے پر اہل علاقہ نے خاتون کو رہائی دلائی، متاثرہ کاروائی کیلئے تھانہ جاپہنچی  تفصیل کیمطابق کوٹ ادو (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کے موضع پتل کے رہائشی اصغر گشکوری کی بیوی سلمی بی بی جو کہ مختلف پرائیویٹ سکولوں میں کام کرکے اپنا گزر اوقات کرتی تھی،دو روز قبل پتی نائچ کے عبدالسلام آرائیں نے اس سے اچھے اسکول میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر اسے تونسہ موڑ بلایا اورمکان میں لے گیاجہاں پر اپنے دیگر ساتھی سجاد چاوند اور ایک نامعلوم کے ہمراہ اس کے ساتھ رات بھر  بداخلاقی کرتے رہے،مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،صبح اسے مکان میں قید کر کے چلے گئے،خاتون کے شورشراباچلانے پر اہل علاقہ نے مکان کا تالا توڑ کر اسے مکان سے باہر نکالا، متاثرہ فراڈیوں کے خلاف تھانہ صدر کوٹ ادو جا پہنچی، پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے سلمی بی بی کا میڈیکل  کرانے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 511/22زیر دفعہ 376کے تحت درج کرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -