کراچی میں پیپلز بس سروس کا ایک اور نیا روٹ متعارف کرادیا گیا 

کراچی میں پیپلز بس سروس کا ایک اور نیا روٹ متعارف کرادیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پیپلز بس سروس کا ایک اور نیا روٹ متعارف کرا دیا گیا ہے۔حکومتِ سندھ  کی جانب سے پیپلز بس سروس کا یہ نیا روٹ متعارف کروایا گیا ہے۔نئے روٹ پر بس نارتھ ناظم آباد کی 5 اسٹار چورنگی، سے کے ڈی اے چورنگی، عیدگاہ اور لیاقت آباد جائے گی۔پیپلز بس سروس کے اس نئے روٹ پر چلنے والی بس سوک سینٹر، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی اور کے پی ٹی انٹرچینج سے شون چورنگی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -