حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے،قائم مقام گورنر کے پی مشتاق غنی
پشاور (نیوزرپورٹر)قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا و سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کا سپریم کورٹ اسلام آباد کے احاطے سے پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے تاریخی فیصلے کے موقع پر خصوصی پیغام،حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کی تمام قیادت کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں پنجاب اسمبلی میں کچھ روز قبل جمہوریت کا قتل عام ہوا تھا۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے جس طرح پنجاب واپس لیا اسی طرح اب عنقریب مرکز میں بھی تحریک انصاف کا پرچم دوبارہ لہرائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا زرداری فرار ہو چکا اور شہباز شریف صرف وزیر اعظم ہاؤس کی دیواروں تک محدود ہو چکا ہے۔ مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام پر قابو پانا ہے تو فوراً انتخابات کا اعلان ہونا چاہیے۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک مرکز سمیت چاروں صوبوں میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی