اب بات بیانیے سے بہت  آگے نکل گئی ہے، مراد سعید

اب بات بیانیے سے بہت  آگے نکل گئی ہے، مراد سعید

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم سے کہا جارہا تھا کہ بیانیہ بدلنا ہوگا لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب بات بیانیے سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ یہ اقتدار نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری طورپرصاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے آلہ کاروں کو گھربھیجنا ہے کیونکہ پاکستان کے فیصلوں کا اختیارعوام کو حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج سازش کیخلاف کھڑے ہونے والے صحافیوں پر جعلی مقدمات بنائے گئے، وہ تمام ایف آئی آر واپس ہونی چاہیئے، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو ماں اور بہنوں پر جو تشدد ہوا اس کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہونا چاہیئے تاکہ ایسے لوگون کو بینقاب کیا جاسکے جو اپنے وطن کے لوگوں پر تشدد کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی غیرت مند اور خودار قوم کھڑی ہوگئی ہے، ان کے مد مقابل آنے کی کوشش مت کرنا۔

مراد سعید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -