منچن آباد، ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، دو چچازاد بھائی ڈوب کر جاں بحق 

  منچن آباد، ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، دو چچازاد بھائی ڈوب کر جاں بحق 

  

       منچن آباد(تحصیل رپورٹر)دریائے ستلج میں ماڑی چکوکا کے مقام پر حفاظتی بند میں پڑنے والا شگاف دو چچا زاد بھائیوں کی جانیں لے گیا۔ریسکیو کی طرف سے دریائی بھینی گجر پور سے  ڈوبنے والوں کی نعشیں  نکال لی گئیں۔ ڈوبنے والوں کی شناخت محمد شاہد اور وقاص علی کے نام سے ہوئی ، بستی حبیب کے رہائشی دونوں کزن دریائی علاقہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ7 روز گزر جانے کے باوجود بند میں پڑنے والا شگاف پر نہ کیا جاسکا، 50 فٹ گہرے شگاف سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے علاوہ مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دو بھائی جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -