سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کی جائیگی، حنیف پتافی

سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کی جائیگی، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ڈیر ہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ سیلاب قدرتی آفت اور اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے. انتظامیہ کے ساتھ مل کرریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد سروے کر کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے گا. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سیلاب زدہ علاقوں بستی ملنگا، بستی گل محمد، بستی احمدانی،  پل قمبر، بستی لاشاری، زندہ پیر موڑ، چوکی والا، مکول، لوہار والا، انڈس ہائی وے، چٹ سرکانی اورد یگر علاقوں کے سیلاب زدگان کو تنہا نہ چھوڑا جائے. فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کے ساتھ سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -