مسلسل بارشیں،سیلابی ریلے کا پریشر،غوث بخش مائنر میں شگاف
روجھان (نمائندہ پاکستان) مسلسل بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے دامن سے نکلنے والے رود کوہی سیلابی ریلوں سے نہر بھر جانے سے رود کوہی سیلابی ریلے کے پریشر سے غوث بخش مائنر میں پندرہ فٹ شگاف پڑنے سے سیلابی پانی قریبی فصلات اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا شگاف پڑنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ذیشان شریف موقع پر پہنچ گئے اور محکمہ انہار کو فوری نہر کو مین گیٹ سے بند کرنے کی ہدایت کی اور بھاری میشنری لگا کر شگاف کو اپنی نگرانی میں پر کرا دیا اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ذیشان شریف کی بروقت کاروائی سے زمینداروں کا مذید نقصان ہونے سے بچ گیا بروقت شگاف پر کرانے پر مقامی زمیندار معراج خان مزاری اور دیگر افراد نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ذیشان شریف کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ذیشان شریف قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روجھان رود کوہی سے چھ موضع جات متاثر ہوئے ہیں سیلابی علاقوں سے متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے اور متاثرین کو راشن ٹینٹ فراہم کیے جارہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ متاثرین کے فصلات اور مکانات کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا