کورونا کے وار تیز ، وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے

کورونا کے وار تیز ، وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے
کورونا کے وار تیز ، وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 170 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔