شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بلاول بھٹو بھی شریک ہونگے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بلاول بھٹو بھی شریک ہونگے
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بلاول بھٹو بھی شریک ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ کا اجلاس آج اور کل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو  بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ ازبکستان کے قائم مقام ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے،رپورٹ کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم عالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بلاول بھٹو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید :

قومی -