دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کو دردناک شکست سے دوچار کر دیا، سیریز ایک ایک سے برابر

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کو دردناک شکست سے دوچار کر دیا، سیریز ایک ایک ...
دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کو دردناک شکست سے دوچار کر دیا، سیریز ایک ایک سے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں    246رنز سے شکست دے دی , سری لنکن بولر جے سوریا نے5 شکار کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے  بابر اعظم 81 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

تفصیلات کے مطابق گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف261 رنزبنا سکی، پاکستان نے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 89 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کیا امام الحق 46اور بابر اعظم 26رنز کے ساتھ گراؤنڈ میں اترے لیکن کچھ ہی دیر بعد امام الحق 49رنز بنا کر رمیشن مینڈس کا شکار بن گئے ،بابر اعظم کا ساتھ محمد رضوان نے دیا اور 97رنز کے مجموعی سکور کو 176تک پہنچایا اور 37 رنز بنا کر  جے سوریا کا شکا ربنے اس طرح پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جس کے بعد فواد عالم میدان میں اترے لیکن وہ صرف ایک سکور ہی بنا سکے اور رن آؤ ٹ ہو گئے اس کے کچھ دیر بعد ہی پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی جو کہ آغا سلمان کی تھی جو کہ جے سوریا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہوئے اور یوں صرف 11رنز کے اندر ہی پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئیں۔

کھانے کے وقفے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کیلئے محمد نواز کریز پر آئے لیکن بابر اعظم نے مشکلات کا شکار ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا اور 81رنز بنا کر  جے سیوریا کا شکار بنے اور اس طرح 205 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی  اور اگلے ہی اوور میں محمد نواز فقط 12 رنز بنا کر مینڈس کا شکار ہو گئے  ان کے بعد  آنے والے حسن علی اور نسیم شاہ کو بھی مینڈس نے پویلین بھیج کر سری لنکا کو فتح دلوائی ۔

مزید :

کھیل -قومی -