پشاور میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم آخر کار پولیس نے گرفتار کر لیا 

پشاور میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم آخر کار پولیس نے ...
پشاور میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم آخر کار پولیس نے گرفتار کر لیا 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے پشاور میں میں بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ڈی این اے بچیوں کے ساتھ میچ کر گیاہے ، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے ، ملزم کو گلبر گ پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے تینوں بچیوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیاہے جبکہ ملزم نے 2بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیاہے ۔ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا ، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -