کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے ، مراد علی شاہ نے اعتراف کر لیا

کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے ، مراد علی شاہ نے اعتراف کر لیا
کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے ، مراد علی شاہ نے اعتراف کر لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ،کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کےمطابق کراچی  میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں، 

ہمارا کام ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے دیں، ہم وہ کام کرنے میں ناکام رہے جو عوام چاہتے تھے۔

رپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر لوگ باہر سے آئے ہیں، بچپن میں گارڈن کے علاقے میں کھیت میں کھیلتا تھا، اب پاؤں رکھنے کی جگہ نہ ہوگی، 2003 میں 22 شاہراہیں کمرشل کر دی گئیں اور 2 منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں،کراچی میں  بارش میں متاثرہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی فنڈز جاری کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -