مون سون بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، ایمر جنسی نافذ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے ریکارڈ تباہی جاری ہے ،سیکڑوں افراد ریلے میں پھنس گئے ، صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی "سماء "نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے حوالے سے بتایا کہ لسبیلہ اور اوڑکی میں طوفانی بارش کے بعد سیکڑوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں، جبکہ اوڑکی اور دیگر مقامات سے 250 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے،ریسکیو کیے گیے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فیصل پانیزئی کے مطابق لسبیلہ کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ "غیر معمولی بارشوں سے پیدا صورتحال کے تناظر میں صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تمام محکمے اور انتظامیہ معمول کی مصروفیات معطل کر کے بارشوں سے پیدا صورتحال کی بہتری اور متاثرین کو ریلیف دینے پر توجہ دینگے"۔
بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں سے پیدا صورتحال کے تناظر میں صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تمام محکمے اور انتظامیہ معمول کی مصروفیات معطل کر کے بارشوں سے پیدا صورتحال کی بہتری اور متاثرین کو ریلیف دینے پر توجہ دینگے۔
1/2
— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) July 27, 2022
میر عبدالقدوس بزنجو کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری افسران عملے اور انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اس وقت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے ،حکومتی مشینری ہر قدم پر متاثرین کے ساتھ نظر آۓ گی متاثرین کے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ یقینی بنائیں گے"۔
تمام سرکاری افسران عملے اور انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اس وقت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے حکومتی مشنری ہر قدم پر متاثرین کے ساتھ نظر آۓ گی متاثرین کے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ یقینی بنائیں گے۔
2/2
— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) July 27, 2022
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات اور اجلاس منسوخ کر دیۓ ہیں کل انشاءاللہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لوں گا۔
میں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات اور اجلاس منسوخ کر دیۓ ہیں کل انشاءاللہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ لونگا
— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) July 27, 2022