’’نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کی آپشن پر بات چیت شروع کر دی ‘‘ بڑا دعویٰ 

’’نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کی آپشن پر بات چیت شروع ...
’’نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کی آپشن پر بات چیت شروع کر دی ‘‘ بڑا دعویٰ 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی ہے  ، یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل نے کیا ہے تاہم اس خبر کے فائل ہونے تک باضابطہ طورپر مسلم لیگ ن کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔ 

نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی پارٹی قیادت سے قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پربھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نوازشریف پی ڈی ایم رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن )کے آزاد ذرائع سے فی الحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

مزید :

قومی -