ملک بھر میں شدید بارشیں ،دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں چشمہ ، گدو اور سکھرکے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب کا سامنا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز " نے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 69ہزار 41کیوسک ہے جبکہ اخراج 2لاکھ 60ہزار 841کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، اسی طرح گڈو بیراج پر پانی کی آمد لاکھ 12ہزار 816کیوسک اور اخراج 2لاکھ 88ہزار 705کیوسک ہے ۔
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2لاکھ 69ہزار 200کیوسک اور اخراج 2لاکھ 49ہزار 50کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ،دریائے کابل میں نوشہر ہ کے مقام پر پانی کی آمد وا خراج 66ہزار 200کیوسک ہے ،ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد 1لاکھ 16ہزار 508کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ، فلڈ فور کاسٹنگ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ،دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔