لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں شہری گاڑی سمیت اغواء، رشتہ داروں نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ، ایک شخص جاں بحق 

لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں شہری گاڑی سمیت اغواء، رشتہ داروں نے پیچھا کیا ...
لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں شہری گاڑی سمیت اغواء، رشتہ داروں نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ، ایک شخص جاں بحق 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہو ر کے علاقے گرین ٹاﺅن میں اغواءکی واردات کی گئی اور پیچھا کرنے والے رشتہ دار کو اغواءکاروں نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتا ردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں شہری علی احمد کو گاڑی سمیت اغواءکر لیا گیا ، مغوی کے رشتہ دار وں نے گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کیا جب ملزمان کو احساس ہوا تو انہوں نے مغوی کے رشتہ داروں پر فائرنگ کر دی جس پر اصغر نامی شخص موقع پر ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، اغواءکار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ 

اس سے قبل ڈیفنس میں بھی ایک خاتون کو اغواءکیا گیا ، ملزمان خاتون کو 45 منٹ تک گاڑی میں گھماتے رہے اور پھر چھوڑ کر فرارہو گئے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں 3 روز میں ہونے والا یہ تیسرا قتل ہے اس سے قبل کاہنہ ، شاد باغ میں ڈکیتی کے دوران افراد کو قتل کر دیا گیا تھابلکہ آج گرین ٹاﺅن میں اصغر نامی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -