موٹرسائیکل میں کم پٹرول پر سواری سمیت سفر کرنے پر چالان ہوگیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں باسل صیام نامی شہری کا موٹر سائیکل میں کم پیٹرول ہونے کے باوجود سفر کرنے پر 250 روپے کا چالان ہوگیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق صیام نے کیرالہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کیےگئے ای چالان کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا نے جب صیام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ رائل این فیلڈ موٹرسائیکل پر آفس جا رہے تھے جب ایک مقامی ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں سڑک پر مخالف سمت میں موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے روکا اور چالان کی مد میں ڈھائی سو روپے دینے کو کہا۔
New Challan introduced by Traffic Police :
— Crypto-Man (@Altcoiners_) July 28, 2022
Driving without sufficient fuel : ₹250#keralapolice pic.twitter.com/RhJv9RhIJK
انہوں نے بتایا کہ جلدی میں رقم دے دی لیکن جب میں آفس پہنچا اور چالان پر غور کیا تو حیران رہ گیا کیوں کہ میرا چالان سواری سمیت موٹر سائیکل میں پیٹرول ناکافی ہونے کے باوجود سفر کرنے پر کیا گیا تھا۔