کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے پنروتی قصبےکے ایک گاؤں میں کبڈی میچ کے دوران ممکنہ طورپر دل کا دورہ پڑنے سے  22 سالہ کھلاڑی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔وہ پرائیویٹ کالج میں بی ایس سی زوآلوجی کا سیکنڈ ایئرکا طالبعلم تھا۔ 

انڈیا ٹوڈ ے کے مطابق   پنروتی کے سٹیڈیم میں   گزشتہ دنوں کبڈی کا میچ کھیلاجا رہا تھا کہ 22 سالہ کھلاڑی ومل راج مخالف ٹیم کے حصے میں پہنچا اور بعد ازاں اپنی سائیڈ کی جانب واپس جانے کی کوشش کی جس پر دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسے  روکا۔ مخالف کھلاڑی ویمل راج کو گھیر کر گرا دیتے ہیں اس  دوران ایک کھلاڑی کی ٹانگ  ویمل کے سینے پر لگتی ہے۔

 ومل نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن واپس گر گیا ، رپورٹس کے مطابق اسی وقت 22 سالہ کھلاڑی کو دل کو دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔پنروتی جنرل ہسپتال حکام کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد  قدم پلیور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے  تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا یہ قتل ہے یا نہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -