کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا ، 11روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی

کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا ، 11روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی
کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا ، 11روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 11روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11روپے 38 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 11روپے 37پیسے اضافے کی منظور ی دے دی ہے ، جبکہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق جون میں سی پی پی اے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے ، دوسری جانب 

نیپرا کا کہنا ہے کہ جون میں کے الیکٹرک نے بعض پلانٹس پر میرٹ آرڈ رکی خلاف ورزی کی تھی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 66کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -