رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا

رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا
رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا
سورس: Instagram/ranveersingh

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ  نے ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا جس پر تنقید کی جارہی ہے اور معاملہ پولیس کے پاس بھی پہنچ چکا ہے، اداکار کی جانب سے تو تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاہم جس فوٹو گرافر نے یہ شوٹ کیا اس کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اشیش شاہ نامی فوٹو گرافر نے ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا 'جب میری اور رنویر کی ملاقات ہوئی اس وقت ہماری اچھی بات چیت شروع ہوگئی، فوٹو شوٹ کے دوران رنویر نہ تو گھبرائے، نہ ہی انہوں نے کوئی شرم محسوس کی'۔فوٹو گرافر نے کہا 'ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں، سچ پوچھیں تو میں کسی مشہور شخصیت کے شوٹ کے لیے رضامند نہیں ہوتا جب تک ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ محسوس نہ کریں'۔

اشیش نے دوران انٹرویو کہا 'اکثر معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے ڈر لگتا ہے، ان کے ارد گرد آپ کو ان کی مرضی کے مطابق ہونا پڑتا ہے لیکن رنویر کے ساتھ ایسا نہیں تھا، وہ انتہائی اچھے اخلاق کے مالک ہیں، شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت باتیں کیں، رنویر سنگھ نے مجھے اپنی فلموں کے بارے میں بتایا'۔

فوٹو شوٹ کے باعث ملک میں ہونے والے تنازع سے متعلق اشیش کا کہنا تھا کہ 'یہ سب بہتر ذوق اور اچھی نیت سے کیا گیا تھا لیکن ہمیشہ  لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا،  کیا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے لوگ یہ ہی نہیں چاہتے؟، کیا ہم سب اسی طرح پیدا نہیں ہوئے؟'

مزید :

تفریح -