نوازشریف واپس نہیں آئیں گے لیکن الیکشن کب ہوں گے؟ شیخ رشید نے پیش گوئی کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے جب کہ اکتوبر اور نومبر میں الیکشن ہوں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی، اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔
پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 28, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا، نہ من پسند قانون سازی ہوگی، نہ نواز شریف آئے گا، اکتوبر اورنومبر میں الیکشن ہوں گے۔