کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتا دی 

کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتا دی 
کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے پریشر آتا ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی ہوا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ آ ج صبح آغاز میں پچ مختلف نہیں تھی، ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے سپنرز کو مدد ملی، پچ کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا، ہماری پارٹنر شپ ویسی نہیں لگی جیسی لگنی چاہئیں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے جو ہماری بیٹنگ میں نظر نہیں آیا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مجھ پر پریشر آیا لیکن جس طرح جے سوریا نے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔
انہوں نے سری لنکن بولر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پراباتھ جے سوریا بڑھے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور اس کا انہیں تجربہ بھی ہے، وہ تسلسل کے ساتھ ایک لائن پر بولنگ کرتے ہیں یہی ان کے لیے اہم چیز ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں اچھے ہدف کا تعاقب کیا ہو تو اس سے اعتماد آتا ہے، اسی اعتماد کے ساتھ اس میچ میں آئے تھے، ہمیں یقین تھا کہ ہم اس میچ میں اچھا کر سکتے ہیں لیکن ہمارا بیٹنگ یونٹ تحمل کے ساتھ نہیں کھیلا۔
 یاد رہے کہ سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے ، سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔

مزید :

کھیل -