دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی قراردار کثرت رائے سے منظور

دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی قراردار کثرت رائے سے منظور
دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی قراردار کثرت رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد اور نئے سپیکر کے انتخاب   کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور پنجاب  اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد اور نئے سپیکر کے انتخاب  کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل شام چار بجے پیش کی جائے گی۔ 

 سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی ،پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل چار  بجے تک ملتوی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر کے لیے سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے،وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل پرویز الٰہی اسمبلی میں سپیکر کے فرائض انجام  دے رہے تھے۔