سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ایک ہی دن میں 8500 روپے بڑھ گئی

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ایک ہی دن میں 8500 روپے بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ایک ہی دن میں 8500 روپے بڑھ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکی قیمت سات  ہزار 288 روپےکے اضافے سے  ایک لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی  میں 19ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740ڈالر  پر پہنچ گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -