آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی سعودی بہنوں کی شناخت ہو گئی

 آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ...
 آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی سعودی بہنوں کی شناخت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی سعودی بہنوں کی شناخت کر لی گئی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متوفی بہنیں 24سالہ اسریٰ عبداللہ السہلی اور 23سالہ امل عبداللہ السہلی ہیں، جن کی لاشیں 7جون کو ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر تحقیقات کے باوجود تاحال دونوں بہنوں کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ جب ان کی لاشیں برآمد ہوئیں، اس وقت ان کی موت کو کافی وقت گزر چکا تھا۔دونوں کے جسم پر تشدد یا زخم کے کوئی نشانات نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی اور ایسے شواہد ملے ہیں جن سے قتل کا شبہ کیا جا سکے۔سڈنی میں واقع سعودی قونصلیٹ کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وہ اس کیس کے سلسلے میں آسٹریلوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔