کھانے میں شامل نہ کرنے پر شراب کے نشے میں دھت شخص نے سائیکل رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

 کھانے میں شامل نہ کرنے پر شراب کے نشے میں دھت شخص نے سائیکل رکشہ ڈرائیور کو ...
 کھانے میں شامل نہ کرنے پر شراب کے نشے میں دھت شخص نے سائیکل رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کھانے میں شامل نہ کرنے پر شراب کے نشے میں دھت شخص  نے سائیکل رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے کرول باغ میں پیش آیا ہے جہاں فیروز خان نامی ملزم نے 40سالہ مُنا نامی رکشہ ڈرائیور کو قتل کیا۔ 

لکھن نامی عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور مُنا وشنو مندر مارگ پر بیٹھے تھے۔مُنا ہوٹل سے کھانا لایا تھا جو اس نے وہاں بیٹھے نکالا اور کھانا شروع کر دیا۔ اسی دوران شراب کے نشے میں دھت ملزم وہاں آ گیا اور مُنا سے ’چپاتی‘ دینے کو کہا۔ مُنا نے اسے ایک چپاتی دے دی۔

اسے کھانے کے بعد ملزم نے مُنا سے ایک اور چپاتی مانگی جس پر مُنا نے انکار کر دیا۔ اس پر ملزم نے چلانا شروع کر دیا اور مُنا کو گالیاں دینے لگا۔ گالیاں سن کر مُنا کو بھی غصہ آیا اور اس نے بھی گالی دی جس پر ملزم نے ایک خنجر نکال کر مُنا پر حملہ کر دیا۔ اس نے منا کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ 

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے قاتل کا تعاقب کیا لیکن وہ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ مضروب کو فوری طور پر آر ایم ایل ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -