پنجاب میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ
پنجاب میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے یکم  سے 10 محرم  تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب  کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 10محرم  تک پنجاب بھر  میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ محرم کے  جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی تعمیرات  کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں 9 اور  10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -