"عمران خان جرائم کا مگر مچھ ہے، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس بھجوایا جائے" پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کو بریفنگ

"عمران خان جرائم کا مگر مچھ ہے، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس ...
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہوں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان  جرائم کا مگر مچھ ہے جو نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال سے تاخیر کا شکار ہے اور الیکشن کمیشن نے اس پر پراسرار خاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے  قرار داد منظور کی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور  الیکشن وقت پرہوں گے،  عمران خان کاساڑھے تین سال کاگندایک سال میں صاف کرنامشکل ہے،  عمران خان کے جھوٹے بیانیے کوشکست دیں گے،  عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہا ہے،  ملکی ساکھ بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ   عدالتی فیصلےسےپیداہونے والاسیاسی بحران معاشی بحران کاسبب بن رہاہے، آرٹیکل 63اے کی تشریح میں الگ الگ معیارسامنے آیا ،  صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کوبھجوایاجائےتاکہ فل کورٹ بناکرتشریح حاصل کی جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کے حوالے سے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی سطح پر کچھ فیصلے ہوئے ہیں جو ایک دو روز میں سامنے آ رہے ہیں، یہ جرم کا مگر مچھ ہے، اس سے بڑا مجرم پاکستان کی تاریخ  میں آپ کو ملے گا ہی نہیں  جو قانون سے اپنے آپ کو بالا تر سمجھتا ہے، یہ امریکی سازش کا واویلا کرتے ہیں جب کہ امریکہ آپ کے گھر کا کرایہ آٹھ سال تک دیتا رہا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -