سی سی پی او کاقتل کے واقعہ کا نوٹس ایس پی اقبال ٹا¶ن سے رپورٹ طلب
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سبزہ زار، کھاڑک نالہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 35سالہ نوید احمد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹا¶ن سے رپورٹ طلب کر لی سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا۔
