اما م حسینؓ نے اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،اشرفبھٹی
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓنے کربلا میں باطل کو شکست د ے کر اسلام کو ہمیشہ ,ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا ہے ۔ حضرت امام حسینؓکی شان یکتا اور لاثانی ہے۔انہوں نے ہمیں حق کے لئے ڈٹ جانے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا ہے ۔ حضرت امام حسینؓنے اللہ کی رضا اور دین اسلام کی بقاء کیلئے جو قربانی پیش کی وہ بے مثال اور لاثانی ہے ۔جو چاہتا ہے اللہ اور اس کا حبیب حضرت محمد اس سے محبت کرے تو اسے چاہئے کہ وہ امام حسن ؓ امام حسین ؓ اور تمام اہلبیت سے بھی محبت رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی مشررکہ ذمہ داری ہے کہ محرم الحرام میں امن امان کے قیام کے لئے اپنا, اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور امت کے اتحاد کیلئے بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل جل کر ہی اس کی حفاظت کرنی ہے۔
