بیڈ گورننس کی وجہ سے عوام مکمل لاوارث ہو چکے ہیں،طیب احمد
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان جاگو تحریک لاہور کے صدر طیب احمد نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی دنیا سے کڑی شرائط پر قرض لے کر اراکین اسمبلی کو 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے جا رہے ہیں پنجاب کی افسر شاہی کو 3.2 ارب روپے کی گاڑیاں خرید کر دی جا رہی ہیں۔عوام جو پہلے ہی خون چوستی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں ان پر بھاری ٹیکسز لگا کر ایسی اشتہاری مہمات چلانا اور افسر شاہی کو گاڑیاں اور مفت پٹرول دینا کھلی دھاندلی کے مترادف ہے اور شرمناک عمل یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سب پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا 14 جماعتوں کی اتحادی حکومت کی بیڈ گورننس کیوجہ سے عوام آج مکمل طور پر لاوارث ہو چکے ہیں۔
جسکو جتنا موقع مل رہا ھے وہ اتنی لوٹ مار کر رہا ھے ان حکمرانوں کی بیڈ گورننس اور ارباب اختیار کی خاموشی کی وجہ سے اہل وطن کا کھلے عام استحصال ہو رہا ھے۔*آخر ذمہ دار کون*
