آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہو جائے گا ،رانا ثناءاللہ

 آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہو جائے گا ،رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہو جائے گا،پی ٹی آئی کی آنے والے الیکشن میں صورتحال 2013 کے الیکشن سے بھی بری ہو گی۔اسحاق ڈار نگران وزیراعظم کے امیدوار نہیں،ن لیگ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔اگر نگران وزیراعظم سیاستدان ہو گا تو وہ ن لیگ، پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ایف سے ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نہ ہی نگران وزیراعظم کے امیدوار ہیں نہ ہی ان کا نام پیش کیا گیا۔اگر نگران وزیراعظم سیاستدان ہو گا تو وہ ن لیگ، پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ایف سے ہو سکتا ہے۔اب تک پارٹی لیڈر شپ کی سطح پر نگران وزیراعظم کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے باقاعدہ مشاورت کا عمل3 یا 4اگست سے شروع کریں گے،مشاورت کا عمل 3اگست کوشروع کرنے کے بعد 2 سے 3میں مکمل کر لیں گے،نگراں وزیراعظم کا عمل3 اگست کو شروع کرنے کے بعد2 سے 3دن میں مکمل کر لیں گے۔وزیر داخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کے اختیارات میں اضافہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اہم تھا،آئی ایم ایف معاہدے پر عملدر آمد کیلئے نگران حکومت کے اختیارات بڑھانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہو گا،آرمی ایکٹ کی شق26اے میں ترمیم صرف آرمی کے لوگوں پر ہی لاگو ہو گی،آرمی ایکٹ میں ترامیم سویلینز کے لئے نہیں ہیں ۔
رانا ثناءاللہ

مزید :

صفحہ اول -