شہریوں کو100یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی دعویدار حکومت نے جون کے بلوں میں عوام پر بم گرادیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تبدیلی حکومت کو گھر بھیجنے والی برسراقتداراورغریب صارفین کو 100یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کرنے والی حکومت نے ماہ جون کے بھجوائے جانے والے بجلی کے بلوں میں عوام پر بجلی گرادی ہے، گھریلو عام صارف جو (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
50 سے100یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو 3ہزار تک100سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے کو 6ہزار سے زائد اور200یونٹ سے 300 یونٹ تک معمول میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو15ہزارروپے تک بلوں کی موصولی پرصارفین بلبلا اٹھے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کےظلم کے بعد واپڈاکے میٹرریڈروں نے ماہ جون کی ریڈنگ لیٹ کی جسکی وجہ سے ایک ماہ کی بجائےریڈنگ35سے40دن ہونے پر یونٹ زیادہ استعمال ہوئے جسکی وجہ سے انہیں بھاری بل موصول ہوئے ہیں جوواپڈا کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے،بھاری بجلی بلوں کی موصولی پر سراپا احتجا ج صارفین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی کی ستائی عوام کو موجودہ حکومت سے ریلیف کی جو امیدیں تھیں وہ دم توڑ تی جارہی ہیں اوراگر یہی صورتحال رہی تو موجودہ حکومتی پارٹی کو جنرل الیکشن میں عوام کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا
