بوگس تصاویر شائع کرنے پر اسسٹنٹ لائن مین میپکو نوکری سے فارغ
شجاع آباد(نمائندہ پاکستان)میٹرریڈنگ کی بوگس تصاویر شائع کرنے پر میٹرریڈر/اسسٹنٹ لائن مین محبوب احمد(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
نوکری سے فارغ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو شجاع آباد ڈویڑن طارق محمود ڈار نے جلال پور پیروالہ میں میٹرریڈنگ کی بوگس تصاویر شائع کرنے پر ڈیلی ویجز پر خدمات سرانجام دینے والے میٹرریڈر/اسسٹنٹ لائن مین محبوب احمد کو نوکری سے فارغ کردیاہے۔ ڈیلی ویجر محبوب احمد کے خلاف قصر رشید ہوٹل اور قصر رشید میرج ہال جلال پور پیروالہ کو بجلی چوری کروانے،بجلی کے زیادہ استعمال کے باوجود بوگس تصاویر شائع کرنے اور 71ہزار یونٹس زیر التواءرکھ کر صارف کو غیر قانونی فوائد پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کیاگیاہے#
