ملتان: آج 246جلوس و مجالس‘44حساس قرار
ملتان(سٹاف رپورٹر)آج 246جلوس و مجالس‘44حساس قرار‘پولیس کی جانب سے 9 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا 09 محرم الحرام کے دوران کل 80 جلوس برآمد ہو گے جن میں 09 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ166 مجالس منعقد ہوں گی جن میں(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
35 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کے 2858 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے ۔اس کے علا¶ہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی ٹیمیں ان علاقوں میں گشت کریں گے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو بذریعہ 15 فوری اطلاع دیں۔
