یونیورسٹی واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی،نوید اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)اسلامیہ یونیورسٹی میں6500 ہزارطلباوطالبات زیرتعلیم اور سینکڑوں اساتذہ اورملازمین تعینات ہیں چندشرپسند عناصرنے ماحول کو(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
خراب کرنے کی کوشش کی ایسے افراد کوکسی صورت رعایت نہیں دیں گے میڈیایونیورسٹی کے تشخص کوبحال کرنے کیلئے تعاون کرے خوف کی فضاکوختم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ اس واقعہ میں جوبھی ملوث پایاگیااسے قرارواقعی سزادی جائیگی۔ ان خےالات کااظہار قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنوید اخترنے پریس کانفرنس کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اس میں زیرتعلیم زیادہ ترطلباوطالبات کی تعداد جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھتی ہے ہم اسلامیہ یونیورسٹی کوپاکستان کی نمبرون یونیورسٹی بناناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی کے منشیات اورویڈیوز سیکنڈل کے الزا م میں تین افسران گرفتار ہوئے ہیں ان پرلگائے گئے الزاما ت بارے اسلامیہ یونیورسٹی ایچ ای سی اوروزیراعلی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹیاں اپناکام کررہی ہیں حقائق سامنے آنے پرمزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اورملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ داخلوں کاسیزن شروع ہے یونیورسٹی کی بدنامی اورخوف وہراس کی وجہ سے داخلوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایچ ای سی کی گائیڈ لائن پرہراسمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے جوپروفیسرز اوردیگرملازمین اس قسم کی حرکت کرتے ہیں انہیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں سزدی جاتی ہے جبکہ طالب علموں کو ڈائریکٹر سپورٹس آفیسرCIM کمیٹی کے پاس بھجواتے ہیں جوشواہد کی روشنی میں طالب علموں کویونیورسٹی نکالنے کافیصلہ کرتے ہیں یونیورسٹی میں100 فیصدپروفیسرز ملازمین اورطالب علموں کے غلط کاموں میں ملوث ہونے کاتاثرغلط ہے اس تاثرکوختم کرنے کیلئے میڈیاتجاویزدے اوریونیورسٹی کی نیک نامی کی بحالی کیلئے ہماراساتھ دے۔ وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب کے دوران سابقہ دورمیں کی گئی غیرقانونی بھرتیوں اوربوگس ادائیگیوں بارے جواب دینے کی بجائے اٹھ کرچلے گئے۔
