خاتون سے بداخلاقی ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دس سال قید کی سزا

خاتون سے بداخلاقی ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دس سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لودھراں(نما ئند ہ پاکستان)پولیس کی سنگین مقدمہ میں موثر تفتیش و پیروی۔خاتون سے بداخلاقی ثابت ہونے پر ملزم عبدالحمید کو دس سال عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں صفدر منصور نے بتایا کہ جلہ آرائیں پولیس نے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
 19 ستمبر 2021 کو شوہر محمد آصف کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو فورا گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کی بہترین تفتیش اور مقدمہ کی بھرپور پیروی سے ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ مقدمہ کی تفتیش اور پیروی انتہائی پروفیشنل طریقے سے کی گئی جس میں ملزم کے خلاف شہادت اور ثبوتوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ مقدمہ کی بھرپور پیروی اور ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں#