امام حسینؓ اور رفقاءنے شجاعت کی عظیم داستان رقم کی،تاجر رہنما

امام حسینؓ اور رفقاءنے شجاعت کی عظیم داستان رقم کی،تاجر رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجر رہنماﺅں کے خصوصی اجلاس میں خواجہ اعجاز احمد ، امتیاز خان ، میاں امداد حیسن گوشی ، شیخ عارف ، اویس نواب ، نعیم کھوکھر ، ملک اکرام کلو اور اشفاق عرف شاقی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں شریک تاجر رہنماﺅں سے گفتگو کرتے صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب نے کہا کہ کربلا کے درد ناک سانحے میں امام عالی مقام کی ثابت قدمی اور استقامت نے نسل انسانی کو ششدر کرکے رکھ دیا ۔ یزید کا ہزاروں کا لشکر سازو سامان سے لیس خانوادہ رسول اللہ پر پانی کی بندش معصوم بچے پردہ دار بیبیاں امام عالی مقام لمحہ بھر کیلئے بھی کسی بھی مشکل کو دیکھ کر نہ پیچھے ہٹے اور نہ قدم ڈگمگائے ۔ ۔