رائے منظور ناصر کی قیادت میںوفدکا دورہ دی نور پراجیکٹ

رائے منظور ناصر کی قیادت میںوفدکا دورہ دی نور پراجیکٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) ممبر وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم،سیکرٹری پنجاب حکومت رائے منظور ناصر اور سینئر صحافی،اینکر ،کالمسٹ میاں حبیب، سینئر صحافی صابر بخاری نے "دی نور پراجیکٹ" کا دورہ کیا۔اس موقع پر معزز مہمانان گرامی نے دی نور پراجیکٹ کی بے مثل خدمات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے "دی نور پراجیکٹ"کو انفرادیت اور جدت کا شاہکار منصوبہ قرار دیا۔رائے منظور ناصر نے کہا کہ "دی نور پراجیکٹ" مستقبل کا روڈ میپ دیتا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے درجنوں فری اعلی پائے کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔یہ بلاشبہ ایک منفرد اور اپنی نوعیت کا اچھوتا پراجیکٹ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ممبر وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم نے کہا کہ امجد وٹو اور انکی ٹیم نے شاندار منصوبہ کھڑا کردیا ہے اب قوم بھی اس کار خیر میں انکا ہاتھ بٹائے۔سینئر صحافی، کالمسٹ ، اینکر میاں حبیب نے "دی نور پراجیکٹ" کو ضرورت مند افراد کیلئے تحفہ قرار دیا ۔


جہاں غریب افراد کی دل کھول کر امداد کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسے منصوبوں کی ضرورت ہے جس میں ضرورت مند افراد کو امداد کیساتھ اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیا جاسکے۔اس موقع پر کوفاو¿نڈر امجد وٹو کا کہنا تھا کہ دی نور پراجیکٹ میں دی نور میموریل ہسپتال ،دی نور سکول سسٹم ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ،عزت کی روٹی سمیت درجنوں سٹیٹ آف دی آرٹ فلاحی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو ضرورت مند افراد کی امداد کیساتھ ان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔امجد وٹو نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم برسوں سے یکسوئی و تندہی سے اس پراجیکٹ کو آگے لیکر چل رہے ہیں اور اب اس کارخیر میں مخیر حضرات کو بھی شامل کررہے ہیں تاکہ دی نور پراجیکٹ کو مزید وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کی مدد کی جاسکے۔سی سی او نور پراجیکٹ کرنل (ر) مصدق ہاشمی نے کہا کہ دی نور پراجیکٹ میں بچوں کی بہترین نگہداشت کی جارہی ہے اور انکو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر رائے منظور ناصر نے اپنی کتاب "سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" پیش کی۔