متحدہ لندن کے کارکنوں کی نظر بندی 31 جولائی تک جواب طلب

متحدہ لندن کے کارکنوں کی نظر بندی 31 جولائی تک جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر)شہری ذیشان کے والد نے بیٹے کی نظر بندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی نظر بندی کے معاملے میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹ جیل لاڑکانہ اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے تمام فریقین کو 31 جولائی تک جواب جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔