ونگر میلکم کا سعودی عرب کے کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ طے

ونگر میلکم کا سعودی عرب کے کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن (نیٹ نیوز)برازیل کے فٹبال کھلاڑی ونگر میلکم کا سعودی عرب کے کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔حالیہ ہفتوں میں کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے سعودی کلب میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ کلب کی جانب سے دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ بھی معاہدے کی کوشش کی گئی تاہم یہ کوشش ناکام رہی اور انہوں نے میجر لیگ سوکر سائیڈ انٹر میامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔سعودی کلب نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ برازیلین فٹبال پلیئر ونگر میلکم روسی ٹیم زینیٹ سینٹ پیٹرزبرگ سے الہلال میں شامل ہو گئے ہیں۔