محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اورامن کا درس دیتا ہے : عبد الحلیم قصوریہ 

  محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اورامن کا درس دیتا ہے : عبد الحلیم قصوریہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور(سٹاف رپورٹر) نگران صوبائی وزیر زراعت، لائیوسٹاک و فشریز خیبرپختونخواعبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ مقدس مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتاہے، قیام امن کیلئے ہمیں مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ نے محرم کے حوالے سے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں تھلہ جات اور امام بارگاہوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے کرنل محمدعمر اور امن کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تھلہ جات اور امام بارگاہوں کے اکابرین نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر عبدالحلیم قصوریہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں انشاءاللہ محرم الحرام کو ہر مکتبہ فکر، امن کمیٹیوں اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے بخیرو خوبی تکمیل تک پہنچائیں گے۔