جنوبی وزیرستان،گانژا پریمیئر کرکٹ لیگ اختتام پذیر
جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں ہونے والی 5 روزہ گانژا پریمیئر کرکٹ لیگ اختتام پزیر ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل سرا روغہ میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 72 ٹیموں نے حصہ لیااس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ فائنل میں کوٹ ولی الیون اور گام کوٹ کے درمیان مقابلہ ہوا جو گام کوٹ ٹیم نے جیت لیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقابلوں میں اعلیٰ حکام، قبائلی عمائدین اور شائقین نے شرکت کی۔
